ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرمی چیف سے ملیں محبوبہ مفتی، بولی ڈنڈے کے زور سے کچھ نہیں ملے گا

آرمی چیف سے ملیں محبوبہ مفتی، بولی ڈنڈے کے زور سے کچھ نہیں ملے گا

Mon, 17 Apr 2017 11:17:09    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں جاری تشدد کے درمیان وزیر اعلی محبوبہ مفتی دہلی میں آرمی چیف بپن راوت سے ملیں۔ ملاقات کے دوران مفتی نے نوجوانوں پر زیادتی کرنے والے جوانوں اور افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی مودی سے بھی ملنا چاہ رہی تھیں لیکن مودی بھونیشور میں بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں تھے، اس لئے ملاقات نہیں ہو سکی۔خبروں کے مطابق محبوبہ مفتی نے بپن راوت سے کہا کہ فوج کے کچھ جوانوں کی حرکت وادی میں امن کی سالوں کی کوششوں پر پانی پھیر رہی ہے۔ مجرم سیل اور افسروں کے خلاف فورا کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محبوبہ نے راوت کو بتایا کہ زیادتی کی خبروں کے نتیجہ صرف ریاست کو نہیں بھگتنے پڑ رہاہے بلکہ ان سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کی تصویر پر اثر پڑ رہا ہے۔

محبوبہ کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان کو فوج کی جیپ سے باندھ کر گھمانے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد کشمیر کے لوگوں میں غصہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فوج اس ہوئے نقصان کی تلافی جلد ہی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ نے کہاکہ ڈنڈے سے کچھ نہیں نکلے گا، اب تک جو ہوا سو ہوا، اب ایسا بار بار نہیں ہونا چاہئے۔


Share: